مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی پاکستان نے دی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگاپور نے سعودی عرب کے سفیر کو مجرمانہ حرکت کے جرم کی سزا دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے سنگا پور کی عدالت نے بیجنگ میں تعینات سعودی عرب کے سفیرالظہرانی کوغیر اخلاقی حرکت کے جرم میں 4 کوڑے مارنے اور 26 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں تعینات 39سالہ سعودی سفیر بندر یحییٰ الظہرانی نے 2016ء میں سنگا پورکا سفر کیا جہاں انہوں نے ہوٹل کی ایک ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا جس پر انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔الظہرانی نے عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا جس پر گزشتہ روز انہیں 4کوڑے مارنے اور 26ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الظہرانی اگست 2016ء میں چھٹیاں منانے سنگاپور گئے جہاں ہوٹل کی 20سالہ سنگاپور کی رہائشی ملازمہ کو انہوں نے کمرے میں بلایا۔ کمرے میں آنے پر روایتی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ملازمہ نے سفارت کار سے مسکرا کر بات کی اور حال احوال پوچھا جس پر سعودی عرب کے سفیر نے اسے دبوچ کر بوس و کنار شروع کر دیا۔ اس پر ملازمہ نے مزاحمت کی اور الظہرانی کے چنگل سے نکل کر کمرے سے باہر بھاگ گئی۔ الظہرانی نے یکم فروری کو ہونے والی سماعت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا جس پر گزشتہ روز عدالت کی طرف سے انہیں کوڑوں اور قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بیرونی ممالک میں کسی بھی دوسرے ملک کا کوئی سفیر اگر کسی جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اسے سفارتی استثنیٰ دے کر رہا کردیا جاتا ہے لیکن سنگا پور نے سعودی عرب کے سفیر کو اس کے جرم کی سزا دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
سنگاپور نے سعودی عرب کے سفیر کو مجرمانہ حرکت کے جرم کی سزا دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے سنگا پور کی عدالت نے بیجنگ میں تعینات سعودی عرب کے سفیرالظہرانی کوغیر اخلاقی حرکت کے جرم میں 4 کوڑے مارنے اور 26 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
News ID 1870200
آپ کا تبصرہ